حیدرآباد۔10نومبر (اعتماد نیوز)کانگریس رکن اسمبلتی و اپوزیشن لیڈر جانا
ریڈی نے آج اسمبلی میں بجٹ پر مباحث میں حثہ لیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس
حکومت جو ایک طرف حکومت پر فائز ہے۔ لیکن وہ برقی کے مسئلہ کو حل کرنے کے
بجائے خود اپوزیشن پارٹیوں پر اسکا ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔ انہوں نے حکومت
کی جانب سے
برقی کے مسئلہ کے لئے کانگریس اسکا ذمہ دار ہے کے الزام کو غیر
درست قرار دیا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری برقی کے مسئلہ کے حل
کے لئے اقدامات کرے۔جانا ریڈی نے کہا کہ حکومت کیسے کانگریس کے احتجاج پر
تنقید کریگی جبکہ کانگریس اپوزیشن پارٹی ہے اور اسکو عوامی مسائل کے حل کے
لئے کوشش کرنے کا پورا حق ہے۔